نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) دہلی میں طاق اور جفت نمبر پلیٹ کی گاڑیوں کو بار ی باری چلانے کی اجازت دینے سے متعلق اپنے فیصلے کو سمجھانے کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ریڈیو پر ایک اشتہار دیا ہے، جس میں انہوں نے قومی راجدھانی خطہ کی فضائی آلودگی کم کرنے کے واسطے بالواسطہ
طورپر 'طاق اور جفت نمبر فارمولہ' کا جواز پیش کیا ہے۔
وزیر اعلی نے اپنے ریڈیو پیغام میں کہا کہ " دہلی میں ہم انتہائی زہریلی ہوا کی سانس لے رہے ہيں، جہاں آلودگی تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے۔
فضا کو آلود کرنے میں سڑکوں پر چلائی جانے والی کاروں کا اہم رول ہے"